مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری مسعود بارزانی کے ساتھ گفتگو کے لئے عراقی صوبہ کردستان کے شہر اربیل پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری کرد پارٹی کے رہنما مسعود بارزانی سے حالیہ ریفرنڈم اور رعاق کی ارضی سالمیت کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے ۔عراقی پارلیمنٹ پہلے ہی کردستان میں ریفرنڈم کو غیر قانونی قراردے چکی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 8 اکتوبر 2017 - 13:24
عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری مسعود بارزانی کے ساتھ گفتگو کے لئے عراقی صوبہ کردستان کے شہر اربیل پہنچ گئے ہیں۔