مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کے محل پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں بادشاہی محل کے 2 محافظ ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے جدہ میں واقع السلام محل پر حملہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں ایک حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 7 اکتوبر 2017 - 15:16
سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کے محل پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں بادشاہی محل کے 2 محافظ ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔