میکسیکو میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں  7 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق میکسیکو کی ریاست ڈیورانگو میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے اور اس میں سوار 7 فوجی ہلاک جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔میکسیکو کے وزارت دفاع نے حادثے کی تصدیق کی ہے جب کہ فوجی حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا ۔