شامی فوج نے وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد رکتے ہوئے مشرقی شہر المیادین پر قبضہ کرلیا ہے اور اس شہر کو داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نے وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد رکتے ہوئے مشرقی شہر المیادین پر قبضہ کرلیا ہے اور اس شہر کو داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ المیادین کو شام میں داعش کے زیر قبضہ اہم اور مرکزی مقامات میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔ یہ شہر شام کے تیل پیدا کرنے والے صوبے دیرالزور کے انتظامی علاقے میں شامل ہے۔اس صوبے کو داعش  کا سکیورٹی اور فوجی مرکز خیال کیا جاتا ہے۔داعش دہشت گردوں کا خود ساختہ دارالخلافہ الرقہ سے فرار ہونے کے بعد المیادین اور البوکمال سب سے  بڑا ٹھکانہ ہیں۔