اجراء کی تاریخ: 4 اکتوبر 2017 - 17:10

ہالینڈ کی وزیر دفاع نے مالی میں ہالینڈ کے فوجیوں کی ہلاکت اور دباؤ کے بعد عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈچ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہالینڈ کی وزیر دفاع جیانی ہنیس نے مالی میں تعینات ہالینڈ کے فوجیوں کی ہلاکت اور دباؤ کے بعد عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔ مالی میں ہالینڈ کے فوجی اقوام متحدہ کے امن دستے کا حصہ ہیں ۔  ذرائع کے مطابق ہالینڈ کے فوج کے سربراہ بھی عہدے سےمستعفی ہوگئے ہیں۔