عراق کے سابق صدر اور سینئرکرد رہنما جلال طالبانی کا 84 برس کی عمر میں جرمنی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی چینل روادو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے سابق صدر اور سینئرکرد رہنما جلال طالبانی کا 84 برس کی عمر میں جرمنی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔جلال طالبانی عراق کے پہلے غیر عرب صدر تھے جو 2005 کے انتخابات میں صدر منتخب ہوئے تھے ۔ا نھوں نے صدارت کا عہدہ 2014 میں چھوڑا ۔ جرمنی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج طالبانی نے بغدادیونیورسٹی سے اپنی قانون کی ڈگری مکمل کی اور چودہ سال کی عمر میں انھوں نے سیاست میں قدم رکھا۔وہ عراق کے چھٹے صدرتھے۔ عراق کے سابق صدر طالبانی نے عراق کے معدوم صدر صدام کے خلاف کافی عرصہ جد جہد جاری رکھی اور صدام کو تختہ دار پر لٹکانے میں انھوں نے اہم کردار ادا کیا۔ طالبانی اہم کرد رہنما تھے جن کا عراق کی ارضي سالمیت پر مکمل یقین تھا ۔