اجراء کی تاریخ: 3 اکتوبر 2017 - 00:27

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس ویگاس واقعہ کے سوگ میں امریکی پرچم کو سرنگوں کرنے کا اعلان کیا ہے لاس ویگآس میں فائرنگ کےواقعہ میں 60 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس ویگاس واقعہ کے سوگ میں امریکی پرچم کو سرنگوں کرنے کا اعلان کیا ہے لاس ویگآس میں فائرنگ کےواقعہ میں 60 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے لاس ویگاس حملے سے متعلق خطاب میں کہا ہے کہ پوری امریکی قوم اس سانحے کےغم میں برابرکی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاس ویگاس حملہ بدترین واقعہ ہے، امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو لاس ویگاس کادورہ کریں گے۔ امریکی شہر لاس ویگاس میں فائرنگ کے واقعے میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور 500  سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، فائرنگ کرنے والے مسلح شخص  نے خود کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔