مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جب کہ 100 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے ہیں۔ لاشوں اور متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ امریکی پولیس اور ایف بی آئی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آور کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ’منڈالے بے کیسینو اور ہوٹل‘ کے احاطے میوزک کنسرٹ جاری تھا کہ ایک مسلح شخص نے ہوٹل کی 32 ویں منزل سے نیچے موجود ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے۔امریکی حکام نے لاس ویگاس ائر پورٹ کو بند کرتے ہوئے پروازوں کا رخ بھی موڑ دیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 2 اکتوبر 2017 - 13:45
امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جب کہ 100 زخمی ہوگئے ہیں۔