اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے یوم عاشور کے موقع پر شاہ عبدالعظیم کے روضہ مبارک میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی مجلس عزا میں شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے یوم عاشور کے موقع پر شاہ عبدالعظیم کے روضہ مبارک میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی مجلس عزا میں شرکت کی۔ صدر حسن روحانی نے ماتمی انجمنوں کے ہمراہ سینہ زنی اور ماتم بھی کیا۔  ایرانی صدر حسن روحانی نے اس موقع پر شاہ عبدالعظیم ، امامزادہ حمزہ اور امامزادہ طاہر کے مزارات کی زیارت بھی کی ۔ اس موقع پر شاہ عبدالعظیم کے روضہ مبارک کے متولی آیت اللہ رے شہری  کے علاوہ بعض وزراء اور تہران کے گورنر بھی  صدر حسن روحانی کے ہمراہ تھے ۔