مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی اور پاکستانی فوج کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے نائب صوبیدار سمیت 3 پاکستانی اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر راولا کوٹ میں رکھ چکری کے علاقے میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے شہریوں کی مدد کو جانے والے پاک فوج کے جوانوں پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار ندیم جاں بحق جب کہ 3 جوان زخمی ہوئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ بھر پور جواب دیا گیا جس کے جواب میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 30 ستمبر 2017 - 00:58
ہندوستانی اور پاکستانی فوج کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے نائب صوبیدار سمیت 3 پاکستانی شہری جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔