مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار سے جان بچانے کیلئے بنگلہ دیش کا رخ کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی گزشتہ روزہ کشتی سمندر میں ڈوبنے سےلگ بھگ 60 سے زیادہ افراد ہلاک،جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔میانمار میں مظالم کا شکار روہنگیا مسلمانوں کی پناہ کیلئے بنگلہ دیش آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اور اسی سفر کے دوران گزشتہ روز روہنگیا مسلمانوں کی ایک کشتی سمندر میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں آخری اطلاعات موصول ہونے تک 60سے زیادہ افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ کشتی میں سوار 27 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔پناہ گزینوں کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق کشتی میں 130 افراد سوار تھے ۔ریسکیوٹیمیں ڈوبنے والوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 30 ستمبر 2017 - 00:30
میانمار سے جان بچانے کیلئے بنگلہ دیش کا رخ کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی گزشتہ روزہ کشتی سمندر میں ڈوبنے سےلگ بھگ 60 سے زیادہ افراد ہلاک،جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔