اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام امن و صلح اور شجاعت کا مظہر ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ایک ٹوئیٹرپیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین  علیہ السلام امن و صلح اور شجاعت کا مظہر ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے زہیر بن قین سے کہا کہ " میں کبھی جنگ شروع نہیں کروں گا " ۔ حضرت امام حسین علیہ السلام صرف ایثار و شجاعت کا مظہر ہی نہیں بلکہ وہ امن و صلح کے علمبرادر بھی ہیں۔