مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی حکام نے اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کے تناظر میں چین میں کام کرنے والی شمالی کورین کمپنیوں کو کام بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق تما م کمپنیاں جنوری 2018تک بند ہو جائیں گی، جبکہ چین اور شمالی کوریا کے مشترکہ کاروبار کو بھی بند کر دیا جائے گا۔ چین، جس کا شمار شمالی کوریا کے قریب ترین ساتھیوں میں ہوتا ہے، پہلے ہی ٹیکسٹائل اور تیل کی بر آ مد بند کر چکا ہے، بیجنگ حکومت نے یہ اقدام سلامتی کونسل کی جانب سے پیونگ یانگ پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے تناظر میں لیا ہے۔ چینی ایوان و صنعت و تجارت کے مطابق اگلے تین ماہ کے دوران مشترکہ منصوبوں کو روک دیا جائے گا۔