مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے حقانی نیٹ ورک، حافظ سعید اور لشکر طیبہ کو پاکستان بوجھ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ موجودہ دہشت گرد گروہوں کی میزبانی کرتا رہا ہے حقانی نیٹ ورک، حافظ سعید اور لشکر طیبہ پاکستان پر بوجھ ہیں ، ان سے چھٹکارے کے لیے وقت دیا جائے ۔ امریکی شہر نیویارک میں ہونے والی ایشیاء سوسائٹی کی تقریب میں خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ لشکر طیبہ پر پابندی ہے اور حافظ سعید نظر بند ہیں، مگر مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بیس تیس سال پہلے یہ عناصر مغرب کے محبوب تھے، وائٹ ہاؤس میں ان کی دعوتیں کی جا رہی تھیں۔ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ امریکہ جنگ کے ذریعے افغانستان میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتا اور ہم افغانستان میں امن اورسکیورٹی کی ذمہ داری نہیں لے سکتے۔
اجراء کی تاریخ: 28 ستمبر 2017 - 10:06
پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے حقانی نیٹ ورک، حافظ سعید اور لشکر طیبہ کو پاکستان بوجھ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ موجودہ دہشت گرد گروہوں کی میزبانی کرتا رہا ہے حقانی نیٹ ورک، حافظ سعید اور لشکر طیبہ پاکستان پر بوجھ ہیں ، ان سے چھٹکارے کے لیے وقت دیا جائے ۔