مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے اسرائیلی حکومت کی ظالم و جابر حکومت نے عالمی سطح پر پابندیوں کے باوجود میانمار کی حکومت کو اسلحہ کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق حکومت نے میانمار کو اسلحہ اور فوجی سازو سامان فروخت کرنے پر پابندی کا مطالبہ مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ تل ابیب میانمارکو اسلحہ کی فروخت جاری رکھے گا۔صہیونی ریاست کی جانب سے میانمار کو اسلحہ کی فراہمی جاری رکھنے کی ہٹ دھرمی پرمبنی پالیسی ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب اقوام متحدہ نے میانمار کی حکومت کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا مرتکب قرار دیا ہے۔ انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے اسرائیلی سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں عدالت سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ میانمارکو اسرائیلی اسلحہ کی فروخت پر پابندی لگانے کا حکم جاری کرے جبکہ گذشتہ مارچ میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے سرکاری موقف میں کہا تھا کہ عدالت کو حکومت کی خارجہ پالیسی اور کسی دوسرے ملک کے ساتھ اسلحہ اور دفاعی امور میں مداخلت کا اختیار نہیں۔
اجراء کی تاریخ: 27 ستمبر 2017 - 18:02
اسرائیلی حکومت کی ظالم و جابر حکومت نے عالمی سطح پر پابندیوں کے باوجود میانمار کی حکومت کو اسلحہ کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔