ہندوستانی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہاہے کہ ہندوستان پاکستان کو ہر محاذ پر بھرپور اور پوری قوت سے جواب دے رہا ہے،بار بار کشمیر کا تذکرہ کرنے سے ہمسایہ ملک کو کچھ حاصل نہیں ہو سکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ہندوستان پاکستان کو ہر محاذ پر بھرپور اور پوری قوت سے جواب دے رہا ہے،بار بار کشمیر کا تذکرہ کرنے سے ہمسایہ ملک کو کچھ حاصل نہیں ہو سکتا۔ اطلاعات کے مطابق راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنے پڑوسی ملک پاکستان کو ہر محاذ پر دندان شکن جواب دینےکا فیصلہ کیا ہے اور ایسے میں اقوام متحدہ میں پاکستان نے ایک مرتبہ پھر کشمیر کا راگ الاپا اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ڈنگے کی چوٹ پر کہا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ اور اٹوٹ انگ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمی برادری نے بھی مان لیا ہے کہ پاکستان اب دہشتگردوں کی ایک بڑی فیکٹری بن گیا ہے ۔ اب تک بھارت کے اندر جتنے بھی حملے ہوئے ان میں پاکستان ہی کا ہاتھ نکلا ہے ۔کشمیر کشمیر کرنے سے پاکستان کو کشمیر نہیں ملےگا۔