افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع نازیان میں ڈرون حملے میں داعش کے 8دہشت گردہلاک ہو گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع نازیان میں ڈرون حملے میں داعش کے 8دہشت گردہلاک ہو گئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق افغان حکام کا کہناتھا کہ ڈرون حملہ پیر کی رات کو کیا گیا ،ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق داعش خراسان سے ہے ۔