مہر خبررساں ایجنسی نے یکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں انٹیلی جنس آپریشن کے تحت پشاور میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 مطلوب وہابی دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سی سی پی او طاہرخان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاورمیں خزانہ کے علاقے سے انٹلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشن کے نتیجے میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، آپریشن کے تحت 4 مطلوب وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 2 دستی بم، 3 ایس ایم جیز اور2 پستول سمیت 5 کلو بارود بھی برآمد کیا گیا۔سی سی پی او کے مطابق گرفتاردہشت گرد سکیورٹی فورسزپرحملوں میں بھی ملوث ہیں، دہشت گردوں میں عبد اللہ محرم الحرام کے دوران پشاور میں بارود نصب کر رہا تھا جس کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے جب کہ دوسرا فورسز پر حملوں میں ملوث، تیسرا اورچوتھا دہشت گرد بھتہ خوری اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے۔
اجراء کی تاریخ: 25 ستمبر 2017 - 12:35
پاکستان میں انٹیلی جنس آپریشن کے تحت پشاور میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 مطلوب وہابی دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔