مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی اخبار ہندوستان ٹائمز نے اعتراف کیا ہے کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسی " را" اور وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے آپس میں گہرے تعلقات ہیں اور اس حوالے سے امریکہ کوبھی شدید تحفظات ہیں۔ امریکہ نے ہندوستانی خفیہ ایجنسی اور وہابی دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے تعلقات کم کرنے کے لئے ہندوستان پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان اور " را" کے تعلقات کا انکشاف پہلی بار طالبان کمانڈر احسان اللہ احسان کی گرفتاری کے بعد ہوا اور امریکہ نے بھی اس معاملے پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کرلیا ہے اور کہا ہے کہ افغانستان کے قیام امن میں پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جب کہ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس آئندہ روز اپنے دورہ ہندوستان میں بھارتی عسکری و سیاسی قیادت سے اس معاملے پر گفتگو بھی کریں گے اور پیغام دیں گے کہ بھارتی ایجنسی را اور ٹی ٹی پی کے مابین تعلقات کو کم کیا جائے اور اگر ایسا نہ ہوا تو یہ خود ہندوستان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ باخـر ذرائع کے مطابق امریکہ خود طالبان اور وہابی دہشت گرد تنظیموں کی سعودی عرب کے ذریعہ سرپرستی کررہا ہے اور طالبان کو جدید ترین ہتھیارفراہم کرتا ہے امریکہ کا کردار دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میںم شکوک ہے کیونکہ دہشت گرد تنظیموں کی پیدائش میں خود امریکہ کا سوفیصد ہاتھ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 ستمبر 2017 - 11:44
ہندوستانی اخبار ہندوستان ٹائمز نے اعتراف کیا ہے کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسی " را" اور وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے آپس میں گہرے تعلقات ہیں اور اس حوالے سے امریکہ کوبھی شدید تحفظات ہیں۔