مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مغربی صوبے غزنی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس چیف جنرل محمد زمان نے بتایا کہ 100 سے زائد طالبان دہشت گردوں نے بیک وقت دشتِ قرہ باغ میں پولیس کی تین چوکیوں پر حملہ کیا، سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔
پولیس چیف نے مزید بتایا کہ حملے میں ایک پولیس چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ جبکہ متعدد طالبان دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔