مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی جماعت ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا اور اگر ایم کیو ایم کے کسی رکن نے (ن) لیگ کی حمایت کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ایم کیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹ میں انتخابی اصلاحات کاجو بل پیش کیا وہ غیر قانونی تھا ، بل اعتزاز احسن کی ترمیم کے بعد پیش ہونا چاہئے تھا۔ کوئی نااہل شخص کسی بھی پارٹی کا سربراہ کیسے ہوسکتاہے۔ انتخابی اصلاحات پر پیپلزپارٹی کی ترمیم کی ایم کیوایم اور پی ٹی آئی نے حمایت کی اور اگر ایم کیو ایم کے کسی رکن نے (ن) لیگ کی حمایت کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
اجراء کی تاریخ: 23 ستمبر 2017 - 13:31
پاکستان میں سیاسی جماعت ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا اور اگر ایم کیو ایم کے کسی رکن نے (ن) لیگ کی حمایت کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔