مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے فقیہ مجاہد اور عالم جلیل القدر آیت اللہ حسین راستی کاشانی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: مرحوم آیت اللہ راستی کاشانی حضرت امام خمینی (رہ) اور انقلاب اسلامی کے سچے اور وفدار ساتھی تھےمرحوم نجف اشرف میں حضرت امام (رہ) کے علمی اور سیاسی حلقہ کے قریبی افراد میں شامل تھے جنھوں نے انقلاب اسلامی سے قبل اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد اہم اور حساس مراکز میں اہم خدمات انجام دیں ۔ میں اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کرتا ہوں کہ وہ مرحوم کے اہلخانہ اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو صابرین اور مجاہدین کا اجر و ثواب اور درجات عطا فرمائے ۔
اجراء کی تاریخ: 23 ستمبر 2017 - 13:18
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے فقیہ مجاہد اور عالم جلیل القدر آیت اللہ حسین راستی کاشانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ۔