مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی سمندری حدود میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ۔ ترکی کے ساحلی محافظوں کے مطابق بحیرہ اسود میں رونما ہونے والے اس حادثے میں 40 افراد کو بچا لیا گیا ہے تاہم تیرہ سے پندرہ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ان افراد کی قومیت کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ افراد اس سمندری راستے کو عبور کر کے یورپ داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 23 ستمبر 2017 - 12:49
ترکی کی سمندری حدود میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ۔