ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ میں 4 پاکستانی شہری جاں بحق پر فائرنگ میں 4 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ میں 4 پاکستانی شہری جاں بحق پر فائرنگ میں 4 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری چارواہ سیکٹر پر بنی سلہریاں گاؤں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 4 پاکستانی شہری شہید ہوئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے اطراف شہری آبادی پر فائرنگ کی اور مارٹر گولے پھینکے جب کہ پنجاب رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ۔