مہر خبررساں ایجنسی نے شمالی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ میں امریکی صدر کے شمالی کوریا کے خلاف بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس بہترین ایٹمی صلاحیت موجود ہے اگر ضرورت پڑی تو وہ امریکہ پر ایٹمی حملہ کرےگا۔
شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک میں شمالی کوریا کی پوزیشن مضبوط ہے اور وہ امریکی اقتصادی پابندیوں اور دھمکیوں سے گھبرانے والا نہیں ہے۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے شمالی کوریا کے خۂاف کسی اشتباہ کا ارتکاب کیا تو اسے تباہ کردیا جائے گآ۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے شمالی کو نابود کرنے کی دھمکی دی تھی۔