مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ضمن ميں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل ، فرانس ،آسٹریا بولیویہ کے صدور، بیلجیئم ،جاپان،ناروے اور پاکستان کے وزراء اعظم اور دیگر عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی موضوعات پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ صدر حسن روحانی نے یورپی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کو عالمی معاہدہ قراردیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ ایران اور یورپ کے باہمی تعاون اور تعلقات میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور تمام ممالک کو اس معاہدے کی پاداری کرنی چاہیے۔ ایرانی صدر نے پاکستانیو زير اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ایرانی سرزمین پر دہشت گردانہ حملے افسوس کا باعث ہیں اور پاکستنای حکومت کو ایرانی سرحد کے قریب دہشت گردی کے روک تھام کے لئے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے اور ایران بھی اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کے لئۓ آمادہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 20 ستمبر 2017 - 11:19
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ضمن ميں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل ، فرانس آسٹریا بولیویہ کے صدور، بیلجیئم ،جاپان،ناروے اور پاکستان کے وزراء اعظم اور دیگر عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی موضوعات پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔