مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شہر ممبئی میں ریلوے لائن پار کرتے ہوئے 12 افراد ہلاک اور 13زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات مطابق ملک میں لوکل ٹرینوں کی تینوں لائنوں پر پٹری پارکرنے یا ٹرینوں سے گرنے کے واقعات عام ہیں، گزشتہ روز پٹریاں پار کرنے کے دوران 12افراد ہلاک جبکہ 13شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک دن میں ریل حادثے میں اتنی زیادہ اموات اس سال پہلی مرتبہ ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق آج کل ریلو ے لائنیں پارکرنے اور مصروف اوقات میں رش بڑھ جانے سے حادثات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جو باعث تشویش ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 ستمبر 2017 - 00:37
ہندوستان کے شہر ممبئی میں ریلوے لائن پار کرتے ہوئے 12 افراد ہلاک اور 13زخمی ہوگئے ہیں۔