افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے خوست میں قائم ایک موبائل مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوب مشرقی علاقےخوست  میں قائم ایک موبائل مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ خوست کے پولیس چیف فیض اللہ خیریت کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں دھماکہ سہ پہر کے وقت کیا گیا، جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔صوبہ خوست کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر حبیب شاہ انصاری نے حملے میں 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے صوبائی دارالحکومت کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔