بحرین میں آل خلیفہ کی ظالم و جابر حکومت کی جیل میں بحرین کے 2 علماء شیخ مجید المشعل اور حسن عیسی کی جسمانی صورت حال بہت زيادہ خراب ہوگئی ہے انھوں نے آل خلیفہ کے مظالم کے خلاف 9 دن سے بھوک ہڑتال کررکھی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صوت المنامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کی ظالم و جابر حکومت کی جیل میں بحرین کے 2 علماء شیخ مجید المشعل اور حسن عیسی کی جسمانی صورت حال بہت زيادہ خراب ہوگئی ہے انھوں نے آل خلیفہ کے مظالم کے خلاف  9 دن سے بھوک ہڑتال کررکھی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بحرینی قید خانوں میں سیاسی قیدیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ان دو علماء نے 9 دن سے بھوک ہڑتال کررکھی ہے جس کے بعد ان کی جسمانی صورتحال بہت خراب ہوگئی ہے ذرائع کے مطابق شیعہ مسلمانوں کے خلاف آل خلیفہ کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔