مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب لیگ کے سابق سکریٹری جنرل عمرو موسی نے انکشاف کیا ہے کہ مصر کے سابق صدرجمال عبدالناصرکھانا سوئزرلینڈ سے منگوایا کرتے تھے ۔ جمال عبدالناصرایک ایسا آمر تھا جس نے مصر کو ہزیمت سے دوچار کیا۔
اطلاعات کے مطابق عرب لیگ کے سابق سکریٹری جنرل عمرو موسی کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب میں سابق مصری صدر جمال عبدالناصر کے بارے میں انکشافات نے سابق صدر کے چاہنے والوں کو چراغ پا کر دیا ۔عمرو موسی نے "کتابیہ" کے نام سے شائع ہونے والی یادداشتوں میں سفارت کاری کے میدان میں اپنی کارگزاریوں اور مصری سیاسی زندگی پر روشنی ڈالی ہے جس میں سابق صدر جمال عبدالناصرکے حوالے سے بھی بعض واقعات شامل ہیں۔عمرو موسی کے مطابق جمال عبدالناصر اپنے لیے بیرون ملک بالخصوص سوئٹزرلینڈ سے خصوصی غذا درآمد کرواتے تھے ۔عمرو موسی نے جمال عبدالناصر کو ایک ایسا آمر قرار دیا ہے جس نے مصر کو ہزیمت سے دوچار کیا۔ عرب ذرائع کے مطابق اس وقت سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک میں جمال عبدالناصر جیسے عرب حکمرانوں کی فراوانی ہے جو یقینی طور پر مغربی ممالک کے آلہ کار ہیں اور اسلام و مسلمانوں کی پشت میں حنجر گھونپ رہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 17 ستمبر 2017 - 12:04
عرب لیگ کے سابق سکریٹری جنرل عمرو موسی نے انکشاف کیا ہے کہ مصر کے سابق صدرجمال عبدالناصرکھانا سوئزرلینڈ سے منگوایا کرتے تھے ۔ جمال عبدالناصرایک ایسا آمر تھا جس نے مصر کو ہزیمت سے دوچار کیا۔