مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو کرکٹ کھیلنا آتی ہے لیکن وہ سیاسی طور پرابھی ناپختہ اور نابالغ ہیں جو اپنا گھرآباد نہیں رکھ سکا وہ پاکستان کو کیا آباد کرےگا۔
اطلاعات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو سیاسی نابالغ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوکرکٹ توآتی ہے مگرسیاست کرنا ابھی سیکھنا ہے انہیں مزید سیاست سیکھنی پڑے گی وہ جلد سیاست سیکھ لیں گے۔ عمران خان نے جلسے کیے تو کچھ لوگ ان کی پارٹی میں آگئے جس پر انہیں لگا کہ پورا ملک ان کے ساتھ ہے حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہے، پی ٹی آئی نے سندھ میں جو نشستیں حاصل کیں اب وہ ان سے بھی ہاتھ دھوئے گی۔