اسلامی جمہوریہ ایران کی ایئراسپیس فورس کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے انکشاف کیا ہے اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ کا حالیہ برسوں میں خطے میں موجود امریکی فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز میں نفوذ رہا ہے اور ہمیں امریکہ کے تمام کرتوتوں اور بہیمانہ اقدامات کا علم ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی ایئراسپیس  فورس کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے انکشاف کیا ہے اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ کا حالیہ برسوں میں خطے میں موجود امریکی فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز میں نفوذ رہا ہے اور ہمیں امریکہ کے تمام کرتوتوں اور بہیمانہ اقدامات کا علم ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر اعلی حکام نے آئندہ  امریکہ کے بہیمانہ اقدامات کے اسناد کو منتشر کرنے کی ‎ اجازت دیدی تو امریکہ ، شام اور عراق میں سنگین اور مجرمانہ جرائم کےارتکاب کے سلسلے میں دنیا بھر میں مزید  ذلیل اور رسوا ہوجائے گا ۔ جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ امریکہ کہاں دیکھ رہا ہے کہاں بمباری کررہا ہے کہاں سے عبور کررہا ہے اور داعش کی کس طرح حمایت اور مدد کررہا ہے۔ جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ ہمارے پاس اس سلسلے میں تمام شواہد اور اسناد موجود ہیں۔