عرب ذرائع کے مطابق شام کے صوبہ دیر الزور کے اطراف میں شہریوں کے ایک کیمپ پر امریکی اتحاد کے حملے میں 100 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ دیر الزور کے اطراف میں شہریوں کے ایک کیمپ پر امریکی اتحاد کے حملے میں 100 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق رقہ اور دیر الزور میں امریکی اتحاد کے حملوں میں اب تک سیکڑوں شہری مارے گئے ہیں۔