اجراء کی تاریخ: 14 ستمبر 2017 - 13:09

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا ایک جنگي طیارہ یمن کے صوبہ ابین میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کا ایک جنگي طیارہ یمن کے صوبہ ابین میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ یمنی فوجی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا جنگي طیارہ الوضیع علاقہ میں گر کر تباہ ہوا ہے جبکہ طیارے کا پائلٹ لاپتہ ہے۔