افغانستانی فورسز نےصوبہ نورستان میں فضائی حملے میں 55 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستانی فورسز نےصوبہ نورستان میں فضائی حملے میں 55 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق فورسز نے طالبان جنگجو کے خلاف صوبہ نورستان میں فضائی کارروائی کی ،جس میں 2کمانڈروں سمیت 55 جنگجو مارے گئے ۔
 پولیس چیف محی الدین سروری نے کہا کہ 300 کے قریب افغان طالبان گزشتہ کئی دنوں سے صوبہ نورستان کے ڈسٹرکٹ برگ ماتل میں موجودتھےاور حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان فورسز کی فضائی کارروائی میں 55 وہای دہشت گرد ہلاک ہوئے ،جن میں 2 کمانڈر بھی شامل ہیں ،جن کی شناخت محمد اسماعیل اور فضل کریم کے نام سے ہوئی ہے۔