اجراء کی تاریخ: 9 ستمبر 2017 - 13:57

کراچی کے علاقہ گلستان جوہر الحبیب سوسائٹی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 7 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سےخود کش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقہ گلستان جوہر الحبیب سوسائٹی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 7 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سےخود کش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر الحبیب سوسائٹی میں کارروائی کرکے 7  وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور خود جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق حساس اداروں کی مصدقہ اطلاعات پر ایک گھر میں چھاپہ مارا گیا جہاں سے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان اور وہابی کالعدم لشکر جھنگوی کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ، خودجیکٹس اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا ہے کہ وہ شہر میں ہونے والی دہشت گردی اور تخریب کاری کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔ پولیس نے دہشت گردوں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔