مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کے اعلیٰ پراسیکیوٹر نے کرپشن کے الزام میں سابق صدور لولا دا سلوا اور زلما روسوف سمیت ان کی جماعت کے دیگر ارکان پر فرد جرم عائدکردی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اُنہوں نے ایک مجرمانہ تنظیم تشکیل دی تھی۔پراسیکیوٹر کے مطابق لولا اور روسوف متواتر کئی جرائم میں ملوث رہے جس میں سرکاری آئل کمپنی پیٹروبراس میں کرپشن بھی شامل ہے جس میں گٹھ جوڑ کرکے کرپشن اور منی لانڈرنگ بھی کی گئی ۔یہ معزول صدر روسوف کے گزشتہ برس مواخذے کے بعد ان پر عائد کیے جانے والے پہلے الزامات ہیں۔سپریم کورٹ میں جمع کردہ 230 صفحات پر مشتمل دستاویزات کے مطابق لولا پر اس آرگنائزیشن کی سربراہی کرنے کا الزام ہے۔سابق صدر لولا کے وکیل کے مطابق ان کے موکل کو ہراساں کرنے کے لیے قانون کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 7 ستمبر 2017 - 18:21
برازیل کے اعلیٰ پراسیکیوٹر نے کرپشن کے الزام میں سابق صدور لولا دا سلوا اور زلما روسوف سمیت ان کی جماعت کے دیگر ارکان پر فرد جرم عائدکردی ہے۔