ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ چین اورپاکستان کے ساتھ جنگ کو نظر انداز بھی کیا جاسکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ چین اورپاکستان کے ساتھ جنگ کو نظر انداز بھی کیا جاسکتا۔ ہندوستانی  فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا جبکہ پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کو نظر انداز بھی نہیں کیا جاسکتا ۔ نئی دہلی میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل بپن راوت نے ڈوکلام کے مسئلے پراور مستقبل میں چین کے ساتھ کسی بھی ممکنہ تنازعے کے حوالے سے اپنی فوج کے تفصیلی موقف کی وضاحت کی۔جنرل راوت کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ شمالی بارڈر پر بھارتی فوجی دستے مصروف عمل ہیں جبکہ انھوں نے الزام عائد کیا کہ چین بھارت سے ڈوکلام کا علاقہ چھیننے کے لیے پرتول رہا ہے اور ہمیں اس کے لیے تیار ہونا چاہیے۔بھارتی آرمی چیف کا مزیدکہنا تھا کہ اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ چین کے ساتھ بھارتی تنازعے سے پاکستان فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ چین اور پاکستان کے ساتھ اکھٹے جنگ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور ہمیں اس ممکنہ جنگ سے نپٹنے کے لیے شمالی اور مغربی سرحدوں پر کسی بھی صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔