مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں افغان فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں 11 داعش دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں. اطلاعات کے مطابق ننگر ہار کے ضلع منا کے گائوں ہسکا میں بدھ کی صبح کے وقت افغان فضائیہ کی جانب سے کی گئی کارروائی میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 11 دہشت گرد مارے گئے۔افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش دہشت گرد ننگر ہار اور جلال آباد کے مختلف علاقوں میں افغان فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ ضلع خوست میں بھی ڈرون حملے میں اہم کمانڈر سمیت 6 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ فوجی ترجمان عبداللہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے صوبہ خوست کے ضلع نادر شاہ کوٹ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر طالبان کے ٹھکانے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اہم طالبان کمانڈر جہد شاد سمیت 6 طالبان ہلاک جبکہ متعد د زخمی ہوگئے ۔
اجراء کی تاریخ: 7 ستمبر 2017 - 11:12
افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں افغان فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں 11 داعش دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں.