پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث وہابی دہشت گرد تنظیم انصار الشریعہ سے تعلق کے جرم میں کراچی یونیورسٹی کے لکچرار اور ان کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث وہابی دہشت گرد تنظیم انصار الشریعہ سے تعلق کے جرم میں کراچی یونیورسٹی کے لکچرر اور ان کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق القاعدہ اور داعش سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم انصار الشریعہ کے گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گھیرا مزید تنگ ہوگیا۔ سکیورٹی اداروں نے کراچی یونیورسٹی کی اسٹاف کالونی میں چھاپہ مار کر لیکچرار اور ان کے بیٹے دانش کو گرفتار کرلیا ہے۔ دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لکچرار کا بیٹا دانش پر سائٹ ایریا اور عزیز آباد میں پولیس اور ٹریفک پولیس پر حملوں میں ملوث ہے،  دانش 2015 میں لندن کی یونیورسٹی سے پڑھ کر پاکستان آیا تھا اور پھر انصار الشریعہ میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون ، لیپ ٹاپ ، یو ایس بی اور دیگر اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں۔ لکچرار بھی وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ اور انصار الشریعہ سے منسلک رہا ہے۔