پاکستان میں جمعیت علمائے اسلام " ف " کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ سے عزت کی توقع تھی لیکن اس نے ہمیں رسوا کردیا ہے اکثر وہابی ملاؤں کی پشت پر امریکی اور اسرائیلی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے جن سے انھیں عزت کی توقع رہتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں دیوبندی جمعیت علمائے اسلام " ف " کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ سے عزت کی توقع تھی لیکن اس نے ہمیں رسوا کردیا ہے اکثر وہابی ملاؤں کی پشت پر امریکی اور اسرائیلی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے جن سے انھیں عزت کی توقع رہتی ہے۔ فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان کو عزت دینے کی بجائے امریکہ نے رسوائی سے دو چار کیا۔ ذرائع کے مطابق وہابی ملاؤں کی نظر میں پاکستان کی عزت امریکہ کے ہاتھ میں ہے لیکن باغیرت مسلمانوں کے نزدیک پاکستان کی عزت پاکستانی عوام اور پاکستان کے غیور اور بہادر جوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ وہابی دہشت گرد تنظیموں کے کئی پیش اماموں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ اسرائیل موساد یا امریکی سی آئي اے کے ایجنٹ ہیں جن میں لیبیا کے شہر بنغازی کی بڑی مسجد کے پیش امام ابو الحفظ بھی شامل ہیں جن کا تعلق اسرائيل کی خفیہ ایجنسی سے ہے۔