جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جانب ترکی کو کبھی یورپ کا حصہ نہ بنانے کے بیان کے بعد ترکی نےانجیلا مرکل کو نسل پرست قرار دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جانب ترکی کو کبھی یورپ کا حصہ نہ بنانے کے بیان کے بعد ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نےانجیلا مرکل کو نسل پرست قرار دے دیا۔

 ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے اس الزام میں جرمنی کی بڑی سیاسی جماعتوں کو بھی شامل کرتے ہو ئے ان پر تنقید کی ۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یورپ ترکی میں جمہوریت کی حمایت نہیں کر تا اسی تناظر میں ہمارے عوام میں بھی ترکی کی یورپ میں شمولیت کیلئے حمایت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے آئندہ انتخابات کیلئے اپنے قریبی حریف مارٹن شلز کے ساتھ ایک مباحثے کے دوران کہا تھا کہ ترکی کبھی بھی یورپ کا حصہ نہیں بن سکتا کیونکہ  ترکی یورپین اقدار کا خیال نہیں کر رہا۔