مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں پولیس نے کارروائی کی ہے،خواجہ اظہارپرحملے کا ماسٹرمائنڈ عبدالکریم سروش صدیقی زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔ وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ایک زخمی ہوگیا ۔کراچی کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں پولیس اورحساس، اداروں کے چھاپے کے دوران ایک دہشتگرد فرار ہو گیا ۔ایس ایس پی رائو انوار کے مطابق فرار ہونے والے دہشتگرد کی شناخت عبدالکریم سروش صدیقی کے نام سے ہوئی ہے۔دہشتگرد سروش صدیقی انصار الشریعہ کا مرکزی کمانڈر اور خواجہ اظہار پہ حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے جبکہ دہشتگرد سروش، صدیقی جامعہ کراچی میں اپلائڈ فزکس کا شاگرد بھی رہ چکا ہے۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق سروش، کی فائرنگ سے کنیز فاطمہ میں چھاپے کے دوران ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا ۔فرار ہونے والے دہشتگرد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
مقابلے کے دوران دہشت گرد عبدالکریم سروش کے والد کو گرفتار کیا گیا والد محمد سجاد صدیقی کی نشاندہی پر ڈیفنس خیابان اتحاد میں کارروائی کی گئی تھی۔چھاپے میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام اور دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔