مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ہرنائی کے علاقے نشپٹی میں وہابی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، فورسز نے 3ٹھکانے بھی تباہ کرکے بڑی تعدادمیں اسلحہ وگولہ بارود قبضے میں لے لیا۔ یاد رہے کہ دہشت گرد 14 اگست کو ایف سی قافلے پر بم حملے میں ملوث تھے، جس میں6ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 1 ستمبر 2017 - 18:45
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔