مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے افغانستان میں مزید امریکی فوجی بھیجنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئےہیں۔ جیمزمیٹس کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے کےاحکامات پر دستخط کر دیئے ہیں لیکن یہ احکامات ابھی مکمل نہیں ہیں یعنی ابھی کچھ فوجی بھیجے جارہے ہیں جبکہ مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ باقی ہے۔امریکی وزیر دفاع نے فوجیوں کی تعداد نہیں بتائی تاہم خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے 4 ہزار اضافی امریکی فوجی بھیجنے کا اختیار امریکی وزیر دفاع کو دے دیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 1 ستمبر 2017 - 00:49
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے افغانستان میں مزید امریکی فوجی بھیجنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئےہیں۔