لندن میں پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر لیگی کارکن آپس میں ہی لڑ پڑے اور صحافیوں سے بھی بدتمیزی کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن میں پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر لیگی کارکن آپس میں ہی لڑ پڑے اور صحافیوں سے بھی بدتمیزی کی۔ اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی اہلیہ کی عیادت کے لئے لندن پہنچ گئے ہیں اور جب نواز شریف اپنی رہائشگاہ ایون فیلڈ ہاؤس پہنچے تو اس موقع پر مسلم لیگ (ن) لندن کے سینکڑوں کارکنان آپس میں لڑ پڑے جس سے شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔اس دوران نواز شریف صحافیوں سے بات کرنے کے لئے اپنی رہائشگاہ سے باہر بھی نکلے تاہم انہیں بھی دھکم پیل کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث وہ واپس اپنی رہائشگاہ کے اندر چلے گئے۔