مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج اور قبائل نے صوبہ مآرب اور الجوف میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر حملہ کرکے 15 فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔ ادھر سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت مختلف صوبوں پر بمباری کرکے متعدد افراد کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے دو سال سے زائد عرصہ سے یمن پر جنگ مسلط کررکھی ہے جس میں اب تک 30 ہزار سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 30 اگست 2017 - 11:54
یمنی فوج اور قبائل نے صوبہ مآرب اور الجوف میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر حملہ کرکے 15 فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔