جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریانےمیزائل کا ایک اورتجربہ کرلیا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے داغا گیا میزائل جاپانی سمندری حدود میں گرا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ  شمالی کوریانےمیزائل کا ایک اورتجربہ کرلیا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے داغا گیا میزائل جاپانی سمندری حدود میں گرا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جاپان نے شمالی کوریاکے مبینہ میزائل تجربےپر شدید احتجاج کیاہے۔ جاپانی حکومت نےکہاہے کہ میزائل جاپانی وقت کےمطابق صبح 6 بجکر6 منٹ پراس کی فضاسےگزرا ، تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں۔جاپانی حکومت نے شہریوں کواحتیاطی تدابیراختیارکرنےکی ہدایت کی ہےاورواضح کیاہےکہ جاپانی فوج نےمیزائل کوگرانےکی کوشش نہیں کی۔