پاکستان کےسابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی ایک اور درخوست دائر کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےسابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی ایک اور درخوست دائر کردی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  نواز شریف نے ایوان اقبال میں وکلاء سے خطاب میں پانامہ فیصلے پر تنقید کی، نواز شریف نے پانامہ فیصلے کو انصاف کے برعکس قرار دیا اور  سپریم کورٹ کے فیصلے پر بارہ سوالات اٹھائے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کا بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جانی چایئے۔