مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجيئم کے دارالحکومت برسلز میں چاقو سے حملہ کرنے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے اس حملے میں دو فوجی زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نےحملہ آورداعشی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق ایک شخص نے کل برسلز میں چاقو سے بیلجيئم کے دو فوجویں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فوجی زخمی ہوگئے ۔ بیلجئم کےاٹارنی جنرل کے مطابق حملہ آور شخص کا تعلق صومالیہ سے تھا جسے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 27 اگست 2017 - 07:47
بیلجيئم کے دارالحکومت برسلز میں چاقو سے حملہ کرنے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے اس حملے میں دو فوجی زخمی ہوگئے تھے۔